منڈگوڈ:27؍اگست (ایس اؤ نیوز) پردھان منتری فصل بیما منصوبے میں جوناانصافیاں ہوئی ہیں اس کی تصحیح اور اتی کرم کسانوں کو پٹادینے سمیت مختلف مطالبات کوحل کرنےکی مانگ لےکر کرناٹکا کسان سنگھااور ہسیرو سینا کے کارکنان نے تحصیلدار شری دھر مندل منی کو میمورنڈم سونپا۔
میمورنڈم میں کہاگیا ہےکہ کسانوں کے بورویل کو میٹر نصب نہ کریں اور بجلی کو پرائیویٹ کرنے کی پیش کش کو ختم کیاجائے۔ کسانوں کی فصل کو سائنٹیفک طریقے سے قیمت طئے کریں اور حکومت خریداری مراکز کی شروعات کرے۔ باچنکی دیہات کے سبھی کسانوں کی زمین کو ڈیم کے پانی کے استعمال کی سہولت مہیا کی جائے۔ اسی طرح کسانوں نے سیلاب، طغیانی اور جنگلی جانوروں سے نقصان ہوئی فصل کے بدلےمعاوضہ ادا کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ تعلقہ کے باچنکی دیہات کی مندر کےصحن میں منعقدہ کسانوں کی میٹنگ میں تحصیلدار کو میمورنڈم سونپاگیا۔